کاروار 6/اپریل (ایس او نیوز) آج جمعہ کو ہوئے ایس ایس ایل سی امتحان کے سماجی تعلیم پرچے میں ضلع اُترکنڑا کے کاروار تعلیمی ضلع میں جملہ 222 طلبا غیر حاضر رہے ہیں جس میں سب سے زیادہ طلبا کاروار میں غیر حاضر ہوئے ہیں۔ اس بات کی جانکاری ضلع کے محکمہ تعلیمات کے دفتر سے دی گئی ہے۔
پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ضلع کاروار تعلیمی ضلع کے جملہ 38 امتحانی مراکز میں آج جمعہ 6/ اپریل کو سماجی تعلیم کا پرچہ تھا، سبھی مراکز میں نہایت ڈسپلن اور سکون کے ساتھ امتحانی کاروائی مکمل ہوئی، مگر جملہ 222 طلبا غیر حاضر رہے۔
ریلیز کے مطابق سب سے زیادہ یعنی 103 طلبا کاروار میں غیر حاضر رہے، انکولہ میں 38، کمٹہ میں 29، ہوناور میں 22 اور بھٹکل میں 30 طلبا غیر حاضر رہے۔